جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

آرمی چیف چار روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی

ریاض: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے چار روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔

پاکستانی سفیرلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر اور سعودی حکام نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق سربراہ پاک فوج سعودی وزارت دفاع کے حکام سے ملاقات کریں گے۔ دفاعی، سیکیورٹی تعاون وباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال پربھی بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے کوریا کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

آرمی چیف عمرہ ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ، روضۂ رسول پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں