جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسمبلی مذاق بن گئی ہے کیونکہ سب سے بڑی پارٹی باہر ہے: شیریں مزاری

شیریں

اسلام آباد: شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اسمبلی مذاق بن گئی ہے کیونکہ سب سے بڑی پارٹی باہر ہے، مجھے گرفتار نہیں اغوا کیا گیا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی شیریں مزاری کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے گرفتار نہیں اغوا کیا گیا تھا، انکوائری کمیشن نے پوری طرح میرا مؤقف سنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ کی حراست غیر قانونی قرار، لاہور ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اسمبلی مذاق بن گئی ہے کیونکہ سب سے بڑی پارٹی باہر ہے، نئے الیکشن کی تاریخ دی جائے تاکہ نئی حکومت پالیسیز بنائے۔

متعلقہ خبریں