جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مچھ میں دہشتگردی کی مذمت، ایسے واقعات بھارت کرواتا ہے : شاہ محمود قریشی

بھارت کرواتا

اسلام آباد : وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی بیانیے کی ہاں میں ہاں ملانے سے دشمن مضبوط ہوگا، بلوچستان جیسے واقعات بھارت کرواتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلوچستان واقعہ دردناک اور افسوسناک ہے۔ معصوم لوگوں کو قتل کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔ بلوچستان جیسے واقعات بھارت کرواتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کارروائیوں کا مقصد مایوسی پھیلانا ہے۔ بھارت سی پیک میں رکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے۔ ڈس انفو لیب نے بھارت کے بیانیے کو بے نقاب کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مچھ سانحہ : ہزارہ برادری کے افراد نے ایک بار پھر دھرنا دے دیا، مقدمہ درج، کراچی میں مظاہرہ

ان کا کہنا تھا کہ اقلیتیں بھارت میں خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ بھارت نے ہندوتوا نظریے کو اپنا لیا ہے۔ عالمی میڈیا پہلے سے زیادہ بھارتی پالیسیوں کو رپورٹ کررہا ہے۔ بھارت میں کسان سراپا احتجاج ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ اندرابی سمیت کئی کشمیری رہنماء جھوٹے مقدمات میں قید ہیں۔ بھارتی بیانیے کی ہاں میں ہاں ملانے سے دشمن مضبوط ہوگا۔ جنوبی پنجاب کے فنڈز اب کہیں اور منتقل نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں