جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

گاڑیوں اور موبائل سمیت متعدد لگژری اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ختم

گاڑیوں

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے لگژری اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی۔

وزارت خزانہ کے مطابق گاڑیوں اور موبائل فونز سمیت 860 اشیاء پر پابندی ہٹادی گئی ہے جب کہ ان اشیاء کا تعلق 33 مختلف کیٹیگریز سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر مزید گرے گا، 185 پر آجائیگا: فاریکس ایسوسی ایشن

ای سی سی نے پابندی ہٹنے کے بعد 30 جون سے 31 جولائی کے دوران آنے والا سامان جاری کرنے کی سفارش کی اور درآمدی سامان سرچارج کی وصولی کے بعد جاری کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی حکومت نے درآمدی اشیاء پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ تجارتی شراکت داروں کے مطالبے پر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں