جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 6 میں فائنل تک رسائی کی جنگ آج سے شروع ہوگی

پی ایس ایل

ابو ظبی: آج پی ایس ایل میں پہلا معرکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز جبکہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا، آج ایک ٹیم فائنل میں جائے گی اور ایک گھر واپسی جائے گی، ابوظبی میں پہلا کوالیفائر اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی۔

کوالیفائر کی فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی ہارنے والی ٹیم پہلے ایلی مینیٹر کی جیتنے والی ٹیم سے پھر مقابلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی نے کوئٹہ کو شکست دیدی، قلندرز اور گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سے باہر

پہلا ایلی مینیٹردفاعی چیمپئن کراچی کنگز اورپشاور زلمی کے درمیان رات گیارہ بجے شروع ہوگا۔ پہلے ایلی مینیٹر میں ناکام ہونے والی ٹیم کا ایونٹ میں سفر آج ختم ہوجائے گا، جیتنے والی ٹیم کوفائنل میں جانے کیلئے کوالیفائر کی ناکام ہونے والی ٹیم سے دوسرے ایلی مینٹر میں مقابلہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں