جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

دونوں بہنوں کی حسین جوڑی ٹوٹ گئی، بشریٰ انصاری کو بہن کی یاد ستانے لگی

بہن

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو اپنی مرحومہ بہن سنبل شاہد کی یاد ستانے لگی۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جو کہ سنبل شاہد کی جوانی کے دنوں کی ہے۔ تصویر میں اداکارہ سنبل شاہد کے ہمراہ ان کی دوسری بہن اور معروف مصنفہ نیلم احمد بشیر موجود ہیں۔

بشریٰ انصاری نے پوسٹ کے کیپشن پر یہ واضح کرتے ہوئے لکھا کہ بائیں جانب سنبل جب کہ تصویر کے دائیں جانب نیلم موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کورونا کے باعث انتقال کرگئیں

انہوں نے لکھا دونوں بہنوں کی حسین جوڑی ٹوٹ گئی، تم ہمیں بہت یاد آتی ہو، تمہارے چلے جانے سے دنیا اور زندگی دونوں ہی بے رنگ ہوگئی ہیں۔

خیال رہے چند روز قبل پاکستان کی بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد انتقال کرگئی تھیں، وہ ایک ماہ سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھیں۔

متعلقہ خبریں