جی ٹی وی نیٹ ورک
کالمز و بلاگز

پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے وہ فوائد جو آپ سے چھپائے جاتے ہیں!

the-benefits-of-rising-petrol-prices-are-hidden-from-you-urdu-blog

پیٹرول کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئی ہے ،بلکہ بڑھادی گئی ہیں۔ قیمتیں بڑھنے پر پاکستانی عوام کا وہ ہی روایتی شور و غوغا شروع ہوگیا ہے اور وہ ایماندار اور کرپشن سے پاک حکومت وقت کے خلاف منفی باتیں شروع کرکے ملک دشمن ، حکومت دشمن ، جمہوریت دشمن ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں۔

 

اس بارے میں جانئے : عوام کو کچھ سمجھ نہیں آتا سوائے مہنگائی کے

 

حکومت ایک بڑے مقصد کے لئے کوششیں کررہی ہے اور اس کے ہر فیصلےکے پیچھے بصیرت کےبے شمار زاویے موجودہیں ۔پیڑول کی قیمتیں بڑھانے کے پیچھے بھی بصیر ت کارفرما ہے وہ کیا ہے اس تحریر کو پڑھنے کے بعد اندازہ ہوجائے گا۔پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے فوائد جو کوئی نہیں بتائے گا وہ ہم سے جان لیجئے۔

 

the-benefits-of-rising-petrol-prices-are-hidden-from-you-urdu-blog

 

٭پیٹرول کی قیمتیں جتنی زیادہ ہونگی اتنا فائدہ ہے کیونکہ مہنگا پیٹرول ہوگا تو عوام گاڑیاں چلانے سے پہلے سوچیں گے اور پھر گاڑی چلانے کا فیصلہ تبدیل کریں گے۔ اس سے سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی ،بلکہ ہوائیں بھی صاف اور شفاف ہونگی۔ اس سے عام عوام کی صحت پر مثبت اثر پڑے گا۔

 

 

٭پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کا قیمتی وقت بھی بچ جائےگا۔ حیران کیوں ہوتے ہیں ، وقت ایسے بچے گا کہ عوام کی بڑی تعداد اپنی گاڑیاں اور بائیک سڑکوں پر لانے سے پہلے سوچیں گے اور پھر بہت سے ارادے دم توڑ جائیں گے۔ ان ارادوں کے ٹوٹنے پر بے شمار گاڑیاں سڑکوں پر نہیں آئیں گی جس سے ٹریفک کم ہوگا اور ٹریفک کم ہوگا تو ٹریفک جام نہیں ہوگا اور ٹریفک جام نہیں ہوگا تو عوام کی بڑی تعداد کا وقت بھی بچ جائے گا۔

 

 

٭پیٹرول اور ڈیز ل کی قیمتیں بڑھنے سے انسانی جانیں بھی بچائی جاسکتی ہیں ۔ جی جی انسانی جانیں ، کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ ہونگی تو عوام سڑکوں پر کم نکلے گی ، جب سڑکوں پر گاڑیاں کم نکلیں گی تو ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی ہوگی اور انسانی جانوں کی حفاظت بھی ہوگی، اس کو کہتے ہیں  بصیرت آمیز مہنگائی۔

 

اس بارے میں جانئے : مشہور ہونا آسان ہے  اور باصلاحیت ہونا مشکل ہے

 

٭قیمتیں بڑھنےسے گھروالوں میں محبت پروان چڑھے گی۔ جی جی و ہ ایسے کہ گھر کے مردفضول میں باہر نکلنے سے پہلے سوچیں گے اور پھر پیٹرول ڈلوانے کا سوچیں گےاور پھر ارادہ تبدیلی حکومت کی طرح تبدیل ہوجائے گا اور پھر گھر میں ہی وقت گزارنے کو ترجیح دی جائے گی۔گھر میں جب گھروالوں کے ساتھ وقت گزرے گا تو آپس میں محبتیں پروان چڑھیں گی۔

 

 

٭پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے چہرے کی جلد بھی اچھی ہوجائےگی۔جی ہاں ، بالکل ایسا ہی ہے ۔بھئ آپ کو پاکستان کے آلودہ موسم کے بارے میں تو معلوم ہے ۔ جب گھر واپس آؤ تو احساس ہوتا ہے کہ جلد کتنی خراب ہورہی ہے۔ لیکن قیمتیں زیادہ ہونگی تو گھر سے باہر کم نکلا جائے گا اور جب باہر ہی کم نکلیں گے تو جلد آلودگی سے محفوظ رہے گی۔

 

 

٭پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے بہت سے دوسرے خرچے بچ جائیں گے۔ جیسے اگر گاڑی کم چلے گی تو آئل جو ایک مہینے میں تبدیل ہوتا تھا وہ دو مہینوں میں تبدیل ہوگا۔ اسی طرح گاڑی اور بائیک کاٹائر پنکچر ہونے کے واقعات میں کمی آسکتی ہے جس سے پیسے خرچ ہونے سے بچ جائیں گے۔

 

اس بارے میں پڑھیں : اخلاق سے عاری قوم

 

٭پیڑول کی قیمتیں بڑھنے سے چوری کی وارداتیں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں کمی آئے گی۔ جی ہاں وہ ایسے کہ بہت سے لوگ جو فلیٹس میں رہتے ہیں ان کے بائیک کا پیڑول چوری ہوجاتا تھا کیونکہ وہ ااضافی پیٹرول ڈلواتے تھے لیکن اب وہ صرف ضرورت کے تحت ہی روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول ڈلوایا کریں گے جس کی وجہ سے پیٹرول چور ی کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیں گی۔یہ ہی نہیں جب لوگ کم کم باہر نکلیں گے تو ڈکیتوں کو بھی اپنے ٹارگٹ ڈھونڈنے میں مشکل پیش آئے گی اور پھر جب ڈکیتیوں کایہ کام نہیں چلے گا تو محنت مزدوری کی طرف واپس آئیں گے۔

 

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

 

اسی طرح کے اور بھی فوائد ہیں جو ہمیں کوئی بتاتا نہیں، کیونکہ ہر کوئی اُس کی ٹانگ کھنچتا ہے جو کہ ملک کی ترقی اور بالخصوص عام عوام کے لئے سوچتا ہے۔ اس تھوڑے سے اضافے سے اگر ملک کے سماجی نظام میں بہتری آرہی ہے تو آخر قباحت کیا ہے اور ویسے بھی تبدیلی کا وعدہ تھا اور یہ تبدیلی کے زمرے میں ہی آتا ہے ۔

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

متعلقہ خبریں