جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ پر تنقید کے باوجود انکی پالیسی پر چل رہی ہے: جواد ظریف

امریکا

تہران: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ پر تنقید کے باوجود ان کی پالیسی پر چل رہی ہے۔ امریکا کو جلد اندازہ ہوجائے گا کہ اس کی پالیسیاں نتیجہ خیز نہیں ہے۔

ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے مطالبہ کیا کہ امریکا جوہری معاہدے پر مذاکرات سے قبل ایران پر عائد پابندیاں واپس لے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی پر تعاون ممکن ہے: جواد ظریف

جواد ظریف نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے پر مذاکرات، امریکی رویے میں تبدیلی اور پابندیاں ہٹنے کے بعد کرے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں سے ایران کو ایک ٹریلین ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ ایران جوہری معاہدے کے وعدوں سے پیچھے ہٹنے کا حق رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں