لندن: برطانیہ میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی جس کا وزن تقریباً پانچ کلوگرام کے قریب ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی خاتون جیڈ بیر کے ہاں لڑکا پیدا ہوا، پیدائش کے بعد ڈاکٹرز نے جب بچے کو نہلا دھلا کر کپڑے پہنائے تو یہ اُس کے جسم پر بہت زیادہ تنگ تھے۔
ڈاکٹرز نے بچے کے والد سے بڑے کپڑے منگوائے گئے، 6 ماہ کے بچے کے کپڑے بھی نومولود کے لیے چھوٹے پڑ گئے تھے۔ جب وزن کیا تو نومولود کا وزن گیارہ پونڈ ہے، جو تقریبا 4.95 گلوگرام کے قریب بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں شرح آبادی میں کمی، عوام کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت
اسپتال انتظامیہ کے مطابق زچہ اور بچہ دونوں کی طبیعت خطرے سے باہر ہے اور انہیں عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈولفن نے چھوٹے بچے کا ہاتھ چبا لیا، ویڈیو وائرل
ماں نے بتایا کہ ’دورانِ حمل وہ آخر تک یہی سمجھتی رہیں کہ شاید اُن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہو‘۔ ماں نے بتایا کہ وہ آٹھ ماہ کے بچے کے کپڑے نومولود کو پہنا رہی ہیں۔