جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حضورؐ کی ولادت عالم اسلام اور تمام انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے : مراد علی شاہ

ولادت عالم اسلام

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ حضور پاکﷺ کی ولادت عالم اسلام اور تمام انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید میلا النبیﷺ کے جلوس میں شامل ہوئے، مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور انتظامیہ نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا، انہوں نے جلوس کی قیادت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں : آپؐ کی تعلیمات نے انسان کو اندھیروں سے انسانیت کی معراج تک پہنچا دیا : محمود خان

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حضور پاکﷺ کی ولادت عالم اسلام اور تمام انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے۔ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت انسانیت کیلئے شفقت، محبت اور مساوات کا درست دی۔

وزیراعلیٰ نے عالم اسلام کو جشن وِلادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جشن عید میلادالنبیؐ منانے کے ساتھ ہمیں حضور پاکﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیئے۔

متعلقہ خبریں