جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بد قسمت طیارے کا بلیک باکس تحقیقاتی ٹیم کے سپرد کردیا گیا

بلیک باکس

کراچی : حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بد قسمت طیارے کا بلیک باکس تحقیقاتی ٹیم کے سپرد کردیا گیا ہے۔

منزل سے چند منٹ کے فاصلے پر پی آئی اے کے مسافر طیارے پی کے ایٹ تھری زیرو تھری کے تباہ ہونے جانے کے بعد بلیک باکس گزشتہ روز ہی مل گیا تھا۔ جسے تحقیقات کے لئے تحقیقاتی ٹیم کے سپرد کردیا گیا ہے۔

بلیک باکس ڈی کوڈنگ کے لئے ایئر بس کمپنی کو روانہ کیا جائے گا، جسے ڈی کوڈ کیئے جانے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طیارے حادثے میں سینیئر صحافی انصار علی نقوی چل بسے

طیارے کے کوئیک آپٹیکل ریکارڈر مین کاک پٹ اور کیبن کریو میں آخری وقت میں کیا بات ہوئی، گفتگو سے تحقیقات میں مدد مل سکے گی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے انجن کے کمزور ہونے کے بارے میں انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ دو ہزار انیس میں ہی اطلاع دے چکا تھا۔

طیارے کے انجن کمزور ہونے کی بنا پر پائلٹس کو انجن پر فل لوڈ ڈالنے سے منع کیا گیا تھا۔ بدقسمت طیارے سمیت دو مزید طیاروں کے حوالے سے بھی یہی ہدایت جاری کی گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں