کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی ڈوبنے سے 10 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ڈی سی کوہاٹ فرقان اشرف نے تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیر کے لیے آئے ہوئے افراد کی کشتی ڈوب گئی ہے۔
فرقان اشرف نے بتایا کہ کشتی میں 30 افراد سوار تھے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی، پشاور سے غوطہ خوروں کی ٹیم طلب کرلی گئی ہے جو ٹیم ایک سے دو گھنٹے میں جائے وقوع پر پہنچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سیہون میں سیلاب متاثرین کی کشتی ڈوب گئی، نو افراد جاں بحق
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف نے بتایا کہ تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار 16 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 بچے دم توڑ گئے۔