جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

دلہا دلہن نے سمندر کی 60 فٹ گہرائی میں ایک دوسرے کو ہار پہنائے

سمندر

چینائیتمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے وی چننا دورئی اور ایس سویتھا نے اپنی شادی کی رسم کے لیے نیلنکرائی ساحل کے قریب 60 فٹ گہرے پانی کا انتخاب کیا جہاں جوڑے نے شادی کے روایتی لباس پہن کر غوطے لگائے اور ایک دوسرے کو ہار پہنائے

 

وی چننا دورئی ایک ماہر غوطہ خور ہیں اور اپنی زندگی کے سب سے اہم دن کو بھی اپنے شوق اور مشغلے کے ساتھ منایا۔

یہ بھی پڑ ھیں:عمر رسیدہ ترین غوطہ خور نے ورلڈ ریکارڈ بنالیا

اپنے جیون ساتھی وی چننا دورئی کی خواہش کی تکمیل کے لیے سافٹ ویئر انجینیئر دلہن سویتھا نے ایک ماہ تک غوطہ خوری کی تربیت حاصل کی۔

سمندر کے اندر شادی کی تقریب کے لیے دلہن نے ایک ہفتے تک ریہرسل کی جس کے دوران وہ اپنے دلہے کے ہمراہ سمندر کے اندر جاتیں اور تیکنیک سیکھتیں۔
شادی کے روز دلہا دلہن کے ساتھ دیگر 8 غوطہ خور بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں