جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

برطانوی میڈیا میری ذہنی صحت کو تباہ کر رہا تھا: شہزادہ ہیری

شاہی

شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا کو زہریلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا میری ذہنی صحت کو تباہ کر رہا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے ایک ٹی وی شو کے دوران کہا کہ میں نے برطانیہ سے منتقل ہوتے وقت وہی کیا جو ایک شوہر اور ایک والد کو کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی شاہی ذمہ داریوں سے نہیں بھاگا، میں نے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے لیکن فلاحی کام ہمیشہ جاری رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری پر شاہی اعزازات کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند

شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا کو زہریلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی میڈیا میری ذہنی صحت کو تباہ کر رہا تھا، ہمارے لیے ماحول بہت مشکل ہو گیا تھا۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے گزشتہ برس کے اوائل میں سلطنت برطانیہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا اور جوڑا کیلی فورنیا منتقل ہو گیا تھا۔

متعلقہ خبریں