جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

قومی اسمبلی میں آج بجٹ پیش کیا جائے گا، اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کو تیار

قومی اسمبلی میں آج

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں آج وفاقی بجٹ پیش کرنے کے موقع پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدہ صورتحال ہونے کا امکان ہے۔

قومی اسمبلی میں آج وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے اپنے تمام ارکان اور اتحادیوں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں۔

اپوزیشن کی طرف سے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتیں آج حزب اختلاف چیمبر میں سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے تلاوت کلام پاک سے شروع ہوگا۔ قومی ترانہ کے بعد وفاقی وزیر خزانہ بجٹ پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اکنامک سروے میں غربت، بیروزگاری کا ذکر نہیں، دونوں میں تاریخی اضافہ ہوا : بلاول بھٹو

وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد، اسد عمر سمیت تمام وفاقی وزراء ایوان میں موجود ہونگے۔

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، مولانا اسعد محمود سمیت اپوزیشن کے ارکان بھی بڑی تعداد میں ایوان میں موجود ہونگے۔

ایوان کے اندر آج بڑے سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں بھی کشیدگی بڑھنے کے قوی امکانات ہیں۔ اسد قیصر معاملے کو سلجھانے کی کوشش کریں گے۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان اجلاس کے آغاز سے ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہیں۔

اپوزیشن نے گزشتہ رات ڈپٹی اسپیکر کے رویہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرادی ہے۔ آج پہلے سے زیادہ کشیدہ صورتحال ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں