جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کردیے

صنعتوں

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال22-2021 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.7 فیصد اضافہ ہوا، جون 2022 میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار 11.5 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مئی کے مقابلے جون 2022 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 0.2 فیصد بڑھی، ایک سال میں فوڈ مصنوعات کی پیداوار میں8.4 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال22-2021میں تمباکو سیکٹر کی پیداوار 15.9 فیصد بڑھی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی مجموعی شرح 37.68 ریکارڈ، ہفتہ وار اعداد و شمار جاری

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 115.7 فیصد بڑھی، اس کے علاوہ فارماسوٹیکل13.7 اور کیمیکل شعبے کی پیداوار 9 فیصد بڑھی۔

متعلقہ خبریں