جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے

مہنگائی

اسلام آباد: ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مہنگائی کی مجموعی شرح 12.94 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے میں 22 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 262 روپے 35 پیسے تک پہنچ گئی ہے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا، ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 152 روپے 28 پیسے بڑھ گئی، آلو 2 روپے 95 پیسے فی کلو اور لہسن 9 روپے 9 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا کا بجلی کی قیمت میں اضافے کا اعلان

آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 23 روپے سے زائد کا اضافہ، چینی کی فی کلو قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ ہوا، پیٹرول، ڈیزل، ٹماٹر، مٹن، تازہ دودھ، چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔

ایک ہفتے میں 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں انڈے، کیلے، پیاز، دالیں اور مصالحہ جات سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں