جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

سی اے اے نے اٹھاون پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار دے دیے

پائلٹس کلیئر

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کے مزید اٹھاون پائلٹس کے لائسنس کلیئر قرار دے دیے۔ ان پائلٹس کے نام مشتبہ لائسنس رکھنے والوں کی فہرست میں شامل تھے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کلیئر قرار دیے جانے والے قومی فضائی کمپنی کے پائلٹس میں مریم مسعود اور ارم مسعود نامی سگی پائلٹ بہنیں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے مزید 22 پائلٹوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

وزیر ہوابازی نے قومی اسمبلی میں پی آئی اے سمیت سیرین ایئر اور ایئر بلو کے دو سو باسٹھ پائلٹس کے لائسنس جعلی قرار دیے تھے۔

فہرست کے مطابق پی آئی اے کے ایک سو اکتالیس پائلٹس مشتبہ لائسنس کے حامل تھے، اسکروٹنی کے بعد میں یہ تعداد ایک سو چار رہ گئی تھی۔

وزیر ہوابازی کے اعلان پر یورپی یونین، امریکا اور برطانیہ نے پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔

متعلقہ خبریں