جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا کے معاشی چیلنجز سے اکیلے نہیں نمٹ سکتے : وزیر اعظم کا ڈی ایٹ کانفرنس سے خطاب

اکیلے نہیں نمٹ

اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کورونا سے دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا، کورونا کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے اکیلے نہیں نمٹ سکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈی ایٹ ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کروڑوں افراد مقروض ہوگئے۔ دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا۔ دنیا میں لوگ بے روزگار ہوئے۔ ترقی پذیر ممالک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : دولت میں اضافہ ہوگا تو ملک کا قرضہ اتارسکیں گے : وزیر اعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سکھانا ہے۔ کورونا کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے اکیلے نہیں نمٹ سکتے۔ ڈی ایٹ رکن ممالک کو موجودہ دور کے تقاضے دیکھ کر منصوبے بنانے چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو صرف کورونا سے نہیں بلکہ بیروزگاری سے بھی بچانا ہے۔ دنیا کے ممالک کا ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔ ڈی ایٹ ممالک کو عالمی سپلائی چین کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں