جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ کے پاس موجود بھاری رقم کا دعویدار سامنے آگیا

حریم شاہ

گزشتہ روز حریم شاہ کے برطانیہ رقم منتقلی کے دعوے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آئی جس کے بعد ٹک ٹاکر نے اپنے بیان سے یو ٹرن لے لیا۔

اب سوشل پر حریم شاہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا لیکن میں نے کبھی منی لانڈرنگ کی ہی نہیں اور نا ہی مجھے اس حوالے سے کوئی آگاہی ہے۔

حریم نے اپنی گفتگو کو ایک مذاق قرار دیا اور رقم کے حوالے سے انکشاف کیا کہ میں اپنے بھائی کے آفس میں آئی تھی اور وہاں میں نے کچھ رقم رکھی دیکھی تو ان کی اجازت سے وہ رقم ویڈیو بنانے کے لیے استعمال کی۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جس رقم کو ویڈیو میں استعمال کیا وہ غیر قانونی نہیں تھی، میں یہی بتانا چاہوں گی کہ جو منی لانڈرنگ کرتے ہیں وہ بتاکر نہیں کرتے جب کہ میں امیگریشن کلیئر کرکے لندن آئی ہوں،جس کو کیمروں کی مدد سے چیک بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں

ویڈیو میں حریم شاہ کے ساتھ ایک اور شخص موجود ہے جس نے خود کو منی ایکسچینج کا ملازم ظاہر کیا اور بتایا کہ یہ پیسہ اس کا ہے۔

ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ میں نے حریم کو کال کی تھی جس پر وہ میرے آفس لنچ کے لیے آئیں تو کلائنٹ کا جو پیسہ مجھے ڈیپازٹ کرنا تھا وہ رکھا ہوا تھا جس پر حریم نے مجھ سے ان پیسوں کے ساتھ ویڈیو بنانے کی اجازت مانگی تھی۔

مذکورہ شخص نے کہا کہ ان کا پیسہ قانونی ہے، اگر منی لانڈرنگ کرنی ہوتی تو کھلے عام پیسہ ظاہر نہ کرتے، اس پیسے کا ثبوت موجود ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے ان بڑے لوگوں جن میں بزنس ٹائیکون بھی شامل ہیں انہیں پکڑیں جو حقیقت میں منی لانڈرنگ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں