جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کورونا میں مبتلا پاکستان اداکارہ کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

سنبل

کورونا کا شکار ہونے والی اداکارہ سنبل شاہد کی حالت تشویشناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی بہن اسماء عباس کی جانب سے سنبل شاہد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کی تشویشناک حالت کی اطلاع دی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Asma Abbas (@asmaabbasgill)

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں، برائے مہربانی ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار و سیاست دان پاریش راول بھی کورونا وائرس میں مبتلا

اداکارہ سنبل شاہد معروف اداکارہ بشری انصاری اور اسماء عباس کی بہن ہیں، اسماء عباس اور بشریٰ انصاری نے مداحوں سے سنبل شاہد کی صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں