جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

کورونا وائرس نے مزید 50 زندگیاں نگل لیں، مزید 2 ہزار 603 افراد وائرس سے متاثر

2 ہزار 603

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا وائرس 50 زندگیاں نگل گیا، جبکہ مزید 2 ہزار 603 افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی۔

پاکستان میں اب صورتحال بدتر نظر آنے لگی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث عوام کے متاثر اور جاں بحق ہونے کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جو ایک دن میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ 2 ہزار 603 مزید افراد وائرس کا شکار ہوگئے، یہ بھی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں مزید 106 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 16 ہزار 387 ٹیسٹ کیئے گئے۔ نئے کیسز کے بعد ملک بھر میں وائرس میں مبتلاء افراد کی مجموعی تعداد 50 ہزار 694 تک جاپہنچی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 67 ہوگئی ہے۔

سندھ متاثرین کی تعداد میں بدستور پہلے نمبر پر ہے، جہاں 19 ہزار 924 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

پنجاب میں 18 ہزار 455، خیبر پختونخواہ میں 7 ہزار 155، بلوچستان میں 3 ہزار 74، اسلام آباد میں 1 ہزار 326، گلگت میں 602 اور آزاد کشمیر میں اب تک 158 افراد وائرس میں مبتلاء ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں اب تک سب سے زیادہ ہے، جہاں مجموعی تعداد 365 ہے۔ سندھ میں 336، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت میں چار اور آزاد کشمیر میں ایک موت ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 426 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 15 ہزار 201 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں