جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید ایک ہزار 841 کو متاثر کرلیا

ایک ہزار 841

اسلام آباد : کورونا وائرس نے پاکستان بھر میں مضبوط بنجے گاڑ لیئے ہیں، ملک بھر میں مزید ایک ہزار 841 کیسز سامنے آگئے۔

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 841 کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں، جس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 43 ہزار 966 ہوگئی ہے۔ کورونا نے مزید 36 جانیں لے لیں، جس نے مجموعی تعداد کو 939 تک پہنچا دیا ہے۔

صوبہ سندھ کورونا وائرس کے کیسز میں سب سے آگے نکل آیا ہے، جہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 17 ہزار 241 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 15 ہزار 976، خیبر پختونخواہ میں 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 820، اسلام آباد میں 1 ہزار 34، گلگت میں 550 اور آزاد کشمیر میں 115 افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا شاپنگ مال کھولنے کا حکم، ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں کھولنے کی ہدایت

اموات کی تعداد میں خیبر پختونخواہ سب سے آگے ہیں، جہاں اب تک 334 افراد کورونا کے ہاتھوں جان سے چلے گئے۔

کورونا کے باعث سندھ میں 280، پنجاب میں 273، بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں سات، گلگت میں چار اور آزاد کشمیر میں ایک موت ہوئی۔

ملک بھر میں اب تک مہلک وائرس سے 12 ہزار 489 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں، جبکہ342  مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ24  گھنٹوں میں 12 ہزار 957 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

متعلقہ خبریں