جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ میں متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا

اسلامی

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے ٹرانس جینڈر ایکٹ میں متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا گیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ ایکٹ کی متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں، ٹرانس جینڈر ایکٹ نت نئے معاشرتی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ حکومت ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں ایکٹ کے جائزے کیلئے کمیٹی بنائے، یہ کمیٹی اسلامی نظریاتی کونسل، علماء، ماہرین قانون، ماہرین طب پر مشتمل ہو، کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں قانون کا تفصیلی جائزہ لے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرانس جینڈر بل کی منظوری، ایاز صادق کیخلاف درخواست، ایس ایچ او سے جواب طلب

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب ترمیمی قانون 2022ء کی تعریف بھی کی اور کہا کہ نیب قانون سے متعلق کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں