جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک میں الیکشن کمیشن نامی ایک سیاسی جماعت بن چکی ہے: خرم شیر زمان

خرم

کراچی: خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام نہیں کہ وہ سیاسی جماعتوں کو مشین بنانا سکھائے، مشین سے متعلق طریقہ کار پر عمل کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملک میں ایک ادارہ سیاسی جماعت بن چکا، اس نئی سیاسی جماعت کا نام الیکشن کمیشن ہے، انتخابات شفاف کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، الیکشن کمیشن کا کام نہیں کہ وہ سیاسی جماعتوں کو مشین بنانا سکھائے، مشین سے متعلق طریقہ کار پر عمل کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیکھنا ہوگا کہ الیکشن کمیشن کا جھکاؤ ایک جانب ہی کیوں ہے : فرخ حبیب

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا وژن ہے ملک میں شفاف انتخابات کرائے جائیں، شفاف انتخابی نتائج کیلئے وفاقی حکومت نے ای وی ایم مشین بنائی، اپوزیشن بتادے کہ ووٹنگ مشین کس طرح کی بنائی جائے، یقینی بنایا جائے کہ ہارنے والا جیتنے والے کو مبارکباد پیش کرے، الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ نہیں دے رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے اپوزیشن کے پاس کسی بڑے بابو کی ویڈیو ہاتھ آگئی، ویڈیو اخلاقی ہے یا غیر اخلاقی کچھ کہا نہیں جاسکتا، الیکشن کمیشن میں موجود کالی بھیڑوں کو ادارے سے نکالنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں