جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک اس وقت معاشی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا ہے: وزیراعظم

عمران

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ استحکام کو برقرار رکھنے اور تیز تر معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری اہم ترین جزو ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا، اجلاس میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے سے متعلق جائزہ لیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں فراہم کی جائیں، ملک اس وقت معاشی لحاظ سے استحکام کی طرف جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ترقی میرا مفاد ہے جس کیلئے محنت کررہا ہوں: وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ استحکام کو برقرار رکھنے اور تیز تر معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاری اہم ترین جزو ہے، تمام وفاقی وزارتیں اور صوبائی حکومتیں سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں طے شدہ اہداف بروقت مکمل کریں۔

متعلقہ خبریں