جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ملک ماورائے آئین چل رہا ہے، نظام کے خلاف بڑی جدوجہد کرنی ہو گی : فواد چوہدری

نظام کے خلاف

اسلام آباد : فواد چوہدری نے موجودہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے خلاف بڑی جدوجہد کرنی ہو گی۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک عملی طور پر ماورائے آئین چل رہا ہے۔ بجٹ اسمبلیوں میں بحث کے بغیر نافذ ہو رہے ہیں۔ میڈیا پر بدترین سنسرشپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری کا حکومتی اتحادی جماعتوں کو مشترکہ انتخابی نشان لوٹا دینے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن نہیں کیے جا رہے۔ الیکشن رسمی کارروائی بن گئے ہیں۔ زبردستی کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے خلاف مقدمے سنے ہی نہیں جا رہے۔ اس نظام کے خلاف بڑی جدوجہد کرنی ہو گی۔

متعلقہ خبریں