جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک کی معاشی صورتحال اور اعشاریے مثبت سمت میں گامزن ہے: عبدالرزاق داؤد

معاشی

اسلام آباد: عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال اور اعشاریے مثبت سمت میں گامزن ہے، برآمدات میں اضافے کی وجہ پٹرولیم مصنوعات، گندم، کیمیائی مواد کی ترسیل شامل ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اور اعشاریے مثبت سمت میں گامزن ہے۔ مارچ 2021 میں تاریخ ساز دو اعشاریہ تین سو پنتالیس بلین ڈالر ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا۔

ٰیہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سری لنکا تجارت میں مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں : عبدالرزاق داؤد

عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ فروری 2021 کے اعداد و شمار کی نسبت تیرہ اعشاریہ چار فیصد ایکسپورٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2011کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایکسپورٹ کے اعداد وشمارلگاتار چھ ماہ تک دو بلین ڈالر سے زائد رہے۔ مارچ 2021 میں درآمدات پانچ ہزار تین سو تیرہ بلین ڈالر تک پہنچیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کی وجہ پٹرولیم مصنوعات، گندم، کیمیائی مواد کی ترسیل شامل ہے۔ گزشتہ برس جولائی سے مارچ 2021 تک نو ماہ میں ہماری ایکسپورٹ میں سات فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ خبریں