جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے، باتیں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں: شہباز شریف

شہباز

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، یہ کس منہ سے ہمیں طعنے دیتے ہیں، باتیں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی آئی اے، اسٹیل مل کے ملازمین کو ہم نے بے روزگار نہیں کیا، 3 سال میں 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا گیا، 50 لاکھ ملازمین اس وقت بھیک مانگنے پر مجبور ہیں، کہاں گئیں ایک کروڑ نوکریاں؟۔

یہ بھی پڑحیں: سراج الحق کی مہنگائی، بےروزگاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غریبوں کے گھروں میں چولہا ٹھنڈا ہوچکا ہے، غریب کیلئے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوچکا ہے، پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی، یہ کس منہ سے ہمیں طعنے دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ نے کہا تھا پیٹرول پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے، بجلی اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیں، ملکی تاریخ میں مہنگائی کا ایسا طوفان کبھی نہیں آیا، باتیں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

متعلقہ خبریں