سینٹ پیٹرس برگ: ایک جوڑے کی جھگڑے کے دوران بالکونی سے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں پیش آیا جب اولگا اور یوو جینی نامی میاں بیوی میں کسی مسئلے کے باعث آپس میں لڑ پڑے، لڑائی نے اس وقت شدت اختیار کی جب دونوں میں ہاتھا پائی کی شروعات ہوئی۔
یہ جوڑا لڑائی کرتے ہوئے گھر کی بالکونی میں آگیا جو زمین سے 25 فٹ کی بلندی پر تھی، جھگڑے کے دوران توازن برقرار نا رکھنے کے سبب دونوں بالکونی کی ریلنگ ٹوٹنے کے باعث نیچے آگرے جس کا منظر ایک راہگیر نے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
#BehindtheScenes of a spot in the #stadiumstampede match at #AEWDoN #AEWDoubleorNothing. pic.twitter.com/lfcWKJtKGl
— 💀Heels Pops Chairshots💀 (@Hpc2sweet) May 30, 2021
یہ بھی پڑھیں: کراچی : گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔