جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عدالت نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی

شہباز

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو 8 ہفتوں کیلئے علاج کی غرض سےبیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی۔

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی نے شہباز شریف کی نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری ہوں اور علاج کے لیے بیرون ملک جانا میرا حق ہے، میں کینسر کا مریض رہا ہوں ، مجھے سال میں دو مرتبہ چیک اپ کروانا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے جلاوطنی میں یہ مرض لاحق ہوا، مجھے امریکی ڈاکٹروں نے کہا کہ لندن میں اس کا علاج کروایا جائے، میں گزشتہ 15 سال سے علاج کروا رہا ہوں۔جیل میں عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں نئے مسائل تشخیص ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ملک کی کوئی پرواہ نہیں بس اپوزیشن کو دیوارسے لگانا ہے: شہباز شریف

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں علاج میں کتنا وقت لگے گا، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں پہلے بھی دو بار باہر جا کر خود واپس آیا۔ آپ کے ریکارڈ سے ثابت ہے کہ آپ واپس آئے، اب یہ بتائیں کہ واپس کب تک آئیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کیا میں دہشتگرد ہوں کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا، میں تین بار وزیراعلیٰ پنجاب رہا، اب قائد حزب اختلاف ہوں، مجھے جب ڈاکٹر واپسی کی اجازت دیں گے میں فوری واپس آ جاؤں گا۔ شہباز شریف نے عدالت میں 3 جولائی کی واپسی کا ٹکٹ پیش کردیا۔

متعلقہ خبریں