جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

بے حسی کا نوحہ

لاہور : چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل آگ اور خون سے کھیل رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 5 اگست2019ء کو بھارت نے غیور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کو زور بندوق چھینا۔ کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے تمام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے، کشمیری ابھی تک محاصرے میں ہیں : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل آگ اور خون سے کھیل رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا بحران عالمی برادری کی بے حسی کا نوحہ ہے۔ بین الاقوامی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انشاء اللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔

متعلقہ خبریں