جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

موجودہ اتحادی حکومت کو کھوکھلی معیشت ورثے میں ملی ہے: فیصل کریم کنڈی

معیشت

اسلام آباد: فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت کو کھوکھلی معیشت ورثے میں ملی ہے، عمران خان کی زیر قیادت جھوٹوں کے لشکر کو قوم مسترد کر چکی ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے امریکا میں بیٹھ کر عمران خان کے روس کے دورے کا دفاع کیا، بلاول بھٹو عالمی دنیا میں پاکستان کی ساکھ بحال کرنے کامیاب ہو رہے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کر دیا تھا، عمران خان کی نالائقی اور غلط پالیسیوں سے دوست ممالک بھی خفا ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اتحادی حکومت کا اپنی مدت ہر حال میں پوری کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ اتحادی حکومت کو کھوکھلی معیشت ورثے میں ملی ہے، عمران خان کی زیر قیادت جھوٹوں کے لشکر کو قوم مسترد کر چکی ہے۔

متعلقہ خبریں