جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا : وزیراعظم

وہ دن دور

اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملکی حالات اب تبدیل ہورہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ پر پاکستانی قوم و عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ پاکستانی قوم، ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : دعا ہے عیدالاضحیٰ کا دن قوم کیلئے خوشیوں سے بھرے مستقبل کی نوید بنے : بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ قربانی کا جذبہ عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔ ملک معاشی لحاظ سے مشکل حالات سے دوچار تھا۔ ملکی حالات اب تبدیل ہورہے ہیں۔ ہماری معیشت درست سمت پر آچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اعداد و شمار حوصلہ افزاء ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

متعلقہ خبریں