جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز، وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں

پشاور : صوبائی دارالحکومت میں یوم آزادی کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں دن کا آغاز کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ اس موقع پر فضاء نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

یوم آزادی کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ محمود خان نے قومی پرچم لہرا کر تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد : سیاحوں کی کار کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیر اعلی نے 14 اگست پر گرین پاکستان ڈے کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔

تقریب میں صوبائی اراکین کابینہ انور زیب اور کامران بنگش کے علاوہ چیف سیکریٹری، آئی جی پی اور دیگر اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں