جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

جس دن راجکماری نے اسلام آباد کا رخ کیا وہ جعلی حکومت کا آخری دن ہوگا

عظمیٰ

لاہور: عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جس دن راجکماری نے اسلام آباد کا رخ کیا وہ دن جعلی حکومت کا آخری دن ہوگا، ہماری راجکماری جب بولتی ہیں تو اسلام آباد سے لاہور تک چیخوں کی آوازیں سنائی جاتی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عثمان بزدار تونسہ میں اربوں روپے پانی کی طرح بہارہے ہیں، خوبصورت لاہور کو بدبودار بنانے میں پرچی والے وزراء میں ریس لگی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لاہور سے تین صوبائی وزراء اور دو وفاقی وزراء ہیں، "تحریک کچراکنڈی”کا ایک بھی وزیر اپنے حلقوں میں جانے کی ہمت نہیں کررہا، جس دن یہ لوگ اپنے حلقوں میں گئے عوام ان کا کچرے کے شاپروں سے استقبال کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا تو اپنا ”لونگ گواچ“ چکا ہے : فردوس عاشق اعوان

ان کا کہنا تھا کہ خادمہ جی راجکماری کے ایک ایک لفظ پر آپ کو مروڑ اٹھتے ہیں، ہماری راجکماری جب بولتی ہیں تو اسلام آباد سے لاہور تک چیخوں کی آوازیں سنائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس دن راجکماری نے اسلام آباد کا رخ کیا وہ دن جعلی حکومت کا آخری دن ہوگا۔

متعلقہ خبریں