جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

مردہ قرار دیا گیا بچہ تدفین کے وقت زندہ ہوگیا

بچہ

ڈھاکا: ڈاکٹروں کی جانب مردہ قرار دیا گیا بچہ عین تدفین کے وقت زندہ ہوگیا اور رونے لگا۔

یہ معجزہ بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پیش آیا جہاں ایک حاملہ خاتون نے قبل از وقت ایسے بچے کو جنم دیا جسے لیڈی ڈاکٹر نے مردہ قرار دیتے ہوئے دفنانے کا کہا۔

ڈاکٹر نے بچے کے والد کو دستانے کا ایک ڈبہ دیا جس میں نومولود بچہ رکھا ہوا تھا اور اسے قبرستان لیجاکر دفنانا تھا۔

والد بچے کو لیکر قبرستان پہنچا اور قبر کی کھدائی کے بعد بچے کو قبر میں اتارنے لگا تو اچانک بچے کے جسم میں حرکت پیدا ہوگئی اور وہ چیخ کر رونے لگا۔

غمزدہ باپ بچے کے یوں زندہ ہونے پر خوش ہوا اور فوراً بچے کو لیکر اسپتال پہنچا اور اب ماں اور بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ والدین بھی اپنے نومولود کے زندہ ہونے پر انتہائی خوش ہیں۔

متعلقہ خبریں