جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 لاکھ سے تجاوز کرگئی

دنیا

دنیا بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 24 لاکھ 41 ہزار سے بڑھ گئی۔ مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 90 لاکھ 91 ہزار سے بڑھ گئی۔

8 کروڑ 11 لاکھ سے زائد افراد بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صرف امریکا میں 2 ہزار افراد وائرس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

مختلف ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد:

امریکا میں کورونا سے مزید 2 ہزار 272 ہلاکتیں، تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 63 ہوگئی۔

بھارت میں کورونا سے مزید 85 ہلاکتیں، تعداد ایک لاکھ 55ہزار 673 ہوگئی۔

برازیل میں کورونا سے مزید ایک ہزار 46 ہلاکتیں، تعداد 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہوگئی۔

روس میں کورونا سے مزید 502 ہلاکتیں، تعداد 79 ہزار 696 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا دنیا بھر میں 16 لاکھ 81 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا

انڈونیشیا میں کورونا سے مزید 280 ہلاکتیں، تعداد 32ہزار936 ہوگئی۔

اٹلی میں کورونا سے مزید 311 ہلاکتیں، تعداد 93 ہزار 356ہوگئی۔

ترکی میں کورونا سے مزید 93 اموات، تعداد 27 ہزار 377 ہوگئی۔

ایران میں کورونا سے مزید 74 اموات، تعداد 58 ہزار 883 ہوگئی۔

میکسیکو میں کورونا سے مزید ایک ہزار 323 ہلاکتیں، تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی۔

جرمنی میں کورونا سے مزید 379 ہلاکتیں، 65 ہزار 415 ہوگئی۔

پولینڈ میں کورونا سے مزید 284 ہلاکتیں، تعداد 40 ہزار 709 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں