جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 38 لاکھ 72 ہزار 422 ہوگئی

دنیا

دنیا بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 38 لاکھ 72 ہزار 422 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 88 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 33 لاکھ 23 ہزار 291 ہوگئی ہے۔

امریکا میں کورونا سے مزید 125 افراد جان کی بازی ہارگئے اور کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 17 ہزار 39 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 38 لاکھ 54 ہزار 69 ہوگئی

بھارت میں کورونا سے مزید 648 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، بھارت میں کورونا وائر س سے اموات کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہوگئی۔

متعلقہ خبریں