جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

چین میں سیلاب کے نتیجے میں اموات کی تعداد 12 ہو گئی

تعداد 12

بیجنگ : چین میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی۔

چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر زینگزو میں 17 جولائی سے وقفے وقفے سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلاب سے جانی نقصان کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کمپنی شیاؤمی ایپل کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب

کئی علاقے زیر آب آگئے۔ بائیس انچ کی ریکارڈ بارش کے سبب کئی انڈر گراؤنڈ ریلوے اسٹیشنوں میں پانی بھر گیا۔ ٹرینوں کی آمد و رفت کانظام ٹھپ ہوگیا۔ بڑی تعداد میں مسافر گردن تک بارش کے پانی میں پھنسے رہے۔

انڈر گراؤنڈ ریلوے اسٹیشن بھر جانے سے 12 مسافر ڈوب گئے۔ متاثرہ مقامات سے عوام کا انخلاء بھی جاری ہے، ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں