جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک بھر میں کورونا وائرس سے طبی عملے کی اموات کی تعداد 28 تک جا پہنچی

28

لاہور : ملک میں کورونا کے طبی عملے پر بھی وار جاری ہیں۔ مہلک وائرس سے اب تک ملک بھر میں ڈاکٹرز سمیت 28 طبی ماہرین کورونا سے لڑتے جان کی بازی ہار گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جنگ میں صف اول میں کام کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کی اموات کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس 8 ڈاکٹرز اور 2 نرسز کی زندگیاں نگل گیا ہے، اسی طرح سندھ میں اب تک 3 ڈاکٹرز کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا سے مزید 60 ہلاکتیں، دو ہزار 964 مزید افراد میں وائرس کی تصدیق

بلوچستان میں 4 ڈاکٹرز، 3 میرامیڈکس مہلک وائرس کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے، جبکہ شہر اقتدار میں پمز اسپتال کا آپریشن تھیٹر کا ٹکنیشن کورونا سے زندگی کی جنگ ہار گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں 4 ڈاکٹرز، 1 نرس اور 1 پیرامیڈک کورونا کے وار کو نہ جھیل سکے اور زندگی کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں بھی 1 ڈاکٹر لقمہ اجل بن گیا۔

ہیلتھ پروفیشنلز کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کا نفاز بھی کرنے کی تیاری جاری ہے، جبکہ اسپتالوں میں اب تک بہتر سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جس سے ملازمین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں