جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع سے پولیس کی نفری منگوالی گئی ہے، زمان پارک جانے والے تمام راستے ناکے لگاکر بند کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اہم رہنماء فواد چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کے حکم پر دیگر قریبی اضلاع کی نفری کو لاہور پہنچنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی نفری لاہور پہنچتے ہی گرینڈ آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں