اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اختیار وفاقی وزراء اور بیوروکریٹس کو تفویض کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت قانون کو گائیڈ لائنز آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اور سیکرٹری وفاقی کابینہ کا اختیاراستعمال کرنے کی مجاز ہوجائیں گے، وفاقی کابینہ پر فیصلوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے اختیارات تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اختیارات تفویض ہونے سے متعلقہ وزارتیں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر فیصلے کی مجاز ہوںگی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا تین ائیرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزارتیں کنفیوژن کا شکار ہیں کہ اس معاملے کی منظوری وزیراعظم سے لی جائے یا وزیر سے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کیفیوژن سے بچنے کیلئے گائیڈ لائنز تیار کی جائیں تاکہ وزارتیں خود منظوری دے سکیں۔