منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری کی آمد پر سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: آصف زرداری اور دیگرملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس کیس کی کل سماعت، آصف علی زرداری کی آمد کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کرنے کا فیصلہ،

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور دیگرملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کل ہوگی، آصف زرداری کی آمد پر احتساب عدالت کی سیکورٹی ک حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں رجسٹرار احتساب عدالت اور اسسٹنٹ کمشنرنے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائیگی، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کےدو سو جوان وآفسران بھی تعینات کئے جائیں گے۔

کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو احتساب عدالت کے احاطے میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی مگر میڈیا کو کمرہ عدالت تک رسائی دی جائیگی، سیکورٹی معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔