اسلام آباد : ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ روسی تیل کمپنی کا وفد آج پاکستان اسٹیٹ آئل کے حکام سے مذاکرات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی تیل کمپنی سے دوران بات چیت خام تیل کی درآمد کے لئے معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔ دونوں فریقین میں معاہدے کے بعد پاکستان کو سستے تیل کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں : اپریل تک روسی تیل ملنا شروع ہو جائے گا : مصدق ملک
واضح رہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے سستا تیل حاصل کرنے کے لیئے روس کا دورہ کیا تھا، جس کے حتمی معاہدے کا انتظار کیا جا رہا تھا۔