جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عمرانی ٹولے نے جو تباہی مچائی ہے، اس کا حساب لیا جائیگا: رانا ثناءاللہ

رانا

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا پی پی 84 سے لیگی امیدوار معظم کلو کی کامیابی پر اظہار تشکر، کہا کہ الحمد اللہ نوازشریف کا بیانیہ کامیاب ہوا اور شہباز شریف کی محنت ایک مرتبہ پھر رنگ لائی ہے۔

رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار معظم شیر کلو نے 2018 کے الیکشن کی نسبت 7 ہزار زائد ووٹ لیے اور 10 ہزار سے زیادہ لیڈ سے کامیابی حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کل تک کہتے تھے نوازشریف کا بیانیہ ناکام ہوگیا ہے وہ آج کسی کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے اور پی پی 84 خوشاب کی عوام بھی مبارکباد کی مستحق ہے جہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی ہمیں اپنا حریف سمجھتی ہے، لیکن ہم انہیں اپنا مدمقابل نہیں سمجھتے: رانا ثنااللہ

انہوں نے کہا کہ ووٹ چوروں اور دھاندلی زدہ ٹولے کی انتقامی سیاسی ایک بار پھر خوشاب میں دفن ہو گئی ہے اور ہر ضمنی الیکشن میں ”شیر کی دھاڑ“پہلے سے تیز ترین ہو جاتی ہے۔

رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستانی عوام جعلی تبدیلی کو ہمیشہ کے لئے سمندر برد کردینگے اور عمرانی ٹولے نے ڈھائی سالوں میں جو تباہی مچائی ہے، اس کا حساب لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی چینی، آٹا، پیٹرول مافیا اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں