جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

سینیٹر برنی سینڈرزکی ہمشکل گڑیادنیا کی توجہ کامرکز

برنی سینڈرز

اس تصویر پر ہزاروں میمز (مزاحیہ تصاویر اور جملے) بنائے گئے ایسے میں کروشیا سے تیار ان کی ہمشکل گڑیا نے بھی دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی

 

ٹوبی کنگ نے بتایا کہ ان کے پاس پہلے سے برنی پیٹرون اور ایک برنی ڈول موجود تھی، تو میں نے بہت تیزی سے اس میں کچھ تبدیلیاں کیں۔

ٹوبی نے اس 9 انچ کی گڑیا کی تصاویر پہلے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں، جسے ہزاروں افراد نے لائیک کیا، اس کے بعد گڑیا کو ای بے میں نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا اور وہاں اسے 20 ہزار 300 ڈالرز میں فروخت کردیا گیا۔

 

یہ رقم بے گھر اور غریب افراد کو کھانا فراہم کرنے والے ایک ادارے کو عطیہ کی جائے گی۔

برنی سینڈرز نے خود بھی اس وائرل تصویر کے ذریعے اس ادارے کے لیے عطیات جمع کیے تھے، جس کے لیے تصویر میں موجود قمیض جیسی قمیضوں کو فروخت کیا گیا اور 18 لاکھ ڈالرز جمع کیے۔

 

متعلقہ خبریں