جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیپلزپارٹی کے خاتمے کا خواب دراصل بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے: مرتضیٰ وہاب

خواب

کراچی: مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور کے خاتمے کا خواب دراصل بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، فواد چودھری جیسے لوگ سلیکٹڈ حکومت کے لئے کرائے پر کام کررہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا وزیراطلاعات فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور کے خاتمے کا خواب دراصل بلی کے خواب میں چھیچھڑے کے مترادف ہے، ہمارے دور کے خاتمے کا خواب وہ دیکھ رہے ہیں جن کا دور ابھی بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں پیپلزپارٹی کی یہ آخری حکومت ہے: فواد چودھری

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ فواد چودھری جیسے لوگ سلیکٹڈ حکومت کے لئے کرائے پر کام کررہے ہیں، فواد چودھری کل کسی اور جماعت کے ہمنوا ہونگے، آپ کچھ بھی کرلیں مگر کبھی لیڈر نہیں بن سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر انتخابات میں پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کررہی ہے، پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو اس ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ پاکستان کے عوام سلیکٹڈ سرکار سے تنگ آچُکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چودھری نے کہا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی یہ آخری حکومت ہے۔

متعلقہ خبریں