جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اکنامک سروے میں غربت، بیروزگاری کا ذکر نہیں، دونوں میں تاریخی اضافہ ہوا : بلاول بھٹو

اکنامک سروے

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اکنامک سروے میں غربت اور بیروزگاری کا ذکر اس لئے نہیں کیا گیا کہ ان دونوں میں تاریخی اضافہ ہوا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں غربت میں تاریخی اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے اکنامک سروے سے غربت کا ذکر غائب ہے۔ ملکی تاریخ میں بیروزگاری کی شرح میں ہونے والا ریکارڈ اضافہ عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے: شوکت ترین

ان کا کہنا تھا کہ غربت اور بے روزگاری کے اعدادوشمار کو چھپانا اور مہنگائی کے لئے بہانہ بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے۔ اگر اکنامک سروے تک میں عوامی مسائل کی درست نشان دہی نہیں ہوگی تو یہ مسئلے کیسے حل ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کے بوجھ کو اٹھاتے ہوئے مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کی صورت میں عمران خان کی نااہلی کی مہنگی قیمت کو بھگت رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں