جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے : شیخ رشید

معیشت وینٹی لیٹر پر

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم قومی جرم ہے، معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں لکھا کہ مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نواز شریف کے پاکستان آنے کی رکاوٹ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے، ابھی اصلی بجٹ آنا ہے، لگ پتا جانا ہے۔ معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔ ملک افواہوں کی زد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیب ترامیم عمران خان کے سارے وزراء نے میرے سامنے مانی تھیں : شاہد خاقان

ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں بجلی، گیس کے بل قیامت ڈھائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا، نیب قوانین میں اپنے کیسز کیلئے ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کرپٹ، چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ ہر شخص موبائل فون پر ہے، اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔

متعلقہ خبریں